Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمضان میں دفاتر کے اوقات کار صرف پانچ گھنٹے ہوں گے‘

فاتر میں کام صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’رمضان میں دفاتر کے اوقات کار صرف پانچ گھنٹے ہوں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’دفاتر میں کام صبح نو بجے شروع ہوگا اور سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’سول اداروں میں افرادی قوت کے  ضوابط میں بتایا گیا ہے کہ رمضان میں اوقات کار پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتے البتہ وزرا اور ان کے قائم مقام سرکاری عہدیداروں کو اوقات کار کے آغاز اور اختتام میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے‘۔
 جو وزارت یا محکمہ اوقات کار کے حوالے سے ضرورت کے تحت کوئی تبدیلی کرے گا تو وہ اپنے ملازمین کو نئے اوقات کار سے 19 مارچ (27 شعبان) تک ہر حال میں مطلع کرے گا۔

شیئر: