Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں نے فائلوں کی بازیابی کیلئے ”تاوان“ ادا کیا

دمام....سعودی وزارت داخلہ میں ای سیکیورٹی نیشنل سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عباد العباد نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اداروں نے ہیکنگ سے متاثر ہونے کے بعد اپنی فائلیں حاصل کرنے کیلئے بھاری رقمیں ادا کیں۔ العباد نے بتایا کہ یہ سارا کام درپردہ انجام دیا گیا اور فائلیں حاصل کرنے کے لئے رقم پیش کرنے کی بات کو راز رکھا گیا۔ العباد نے بتایا کہ سیکیورٹی سینٹر کئی بار خبردار کرچکا ہے کہ بعض عناصر تاوان وصول کرنے کیلئے خطرناک وائرس بھیج رہے ہیں لہذا ان سے ہوشیار رہا جائے۔تاوان وائرس نے گزشتہ 2 روز کے دوران 99سے زیادہ ممالک کو اپنا ہدف بنایا ۔ اسکی وجہ سے 45ہزار سے زیادہ کمپیوٹرمتاثر ہوئے۔

شیئر: