Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم میں رمضان کے اوقات کار اور عیدالفطر کی تعطیلات

عیدالفطر کی تعطیلات 13 اپریل کی ڈیوٹی کے بعد شروع ہوں گی ( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت تعلیم نے رمضان کے دوران اوقات کار مقرر کردیے۔ روزانہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک پانچ گھنٹے ڈیوٹی ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم نے ماتحت اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق اوقات کار کی شروعات میں دو گھنٹے کی تبدیلی کرسکتے ہیں۔
سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے تمام تعلیمی اداروں کے اعلی عہدیدارو ں کے نام خط میں کہا کہ’  تمام ادارے رمضان کے لیے جاری کردہ اوقات کارکی پابندی کریں۔ اگر ڈیوٹی کی ضرورت یا  ٹریفک اژدحام  کے باعث ڈیوٹی کی شروعات مں دو گھنٹے تک کی تبدیلی کی جائے تو 19 مارچ تک تمام ملازمین کو اس سے مطلع کریں‘۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ ’عیدالفطر کی تعطیلات جمعرات 13 اپریل کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی اور منگل 25 اپریل  کو عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہوں گی۔ بدھ 26 اپریل سے ڈیوٹی بحال ہو جائے گی‘۔

شیئر: