Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماﺅں کیلئے اس تصویر میں اپنی ممتا کی جھلک

کینیا کا یہ مشہور زمانہ نیشنل ریزرو پارک ماسائی مارا میں بچوں کی ضد اور اٹکھیلیوں کے ساتھ ماں کی ممتا اور قوت برداشت کے ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیںجو آج بھی دنیا بھر کی تمام ماﺅں میں قدرتی طور پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہاں جو تصاویر جاری ہوئی ہیںان میں یہ صاف نظرآتا ہے کہ ایک شیرنی دن بھر بچوں کی دیکھ بھا ل وغیرہ کے نتیجے میں بالکل نڈھال ہوچکی ہے لیکن بچے فطرتی طور پر تھکنے کا نام نہیں لیتے اور نہ ہی ماں کو آرام کرنے دیتے ہیں۔ ماں کیلئے اسکے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا تھا کہ وہ اپنے ان بچوں کی ممتا کے تقاضے پورے کرے چنانچہ وہ اپنی بگڑی ہوئی حالت کے باوجود زمین پر لیٹ گئی اور بچے اسکے جسم سے لپٹ کر کھیل کود اور مارپیٹ کرنے لگے۔ ماں کی حالت ایسی تھی کہ وہ نہ تو ان بچوں کو لڑنے جھگڑنے سے روکتی یا اپنے آپ سے الگ کرتی۔ اس حوالے سے وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ جسے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں کو ماں کی حالت اور صحت کی کوئی پروا نہیں شاید اس عمر میں بچوں کو اسکا احساس تک نہیں ہوتا کہ انکی دیکھ بھال جو لوگ کرتے ہیں انکی حالت کیسی ہے۔ تقریباً15منٹ کی اس وڈیو میں ان تین بچوں نے ماں کوایک لمحہ کیلئے آرام کا موقع نہیں دیا۔ کوئی اسکے کندھے پر چڑھ رہا ہے کوئی اسکی ٹانگ کھینچ رہا ہے اور کوئی اس سے لپٹ رہا ہے۔ یہ تصاویر دیکھ کر ماہرین بھی یہی کہتے ہیں کہ دنیا بھر کی مائیں اس تصویر میں خود اپنی ممتا کی جھلک بھی دیکھ سکتی ہیں۔

شیئر: