Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکام

21 قیراط ایک گرام سوننا 209.83 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ( فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 19 مارچ  2023 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209.83 ریال رہی جو سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر بھی 209.83 ریال میں دستیاب تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 239.80 ریال، 22 قیراط 219.82 اور18 قیراط 179.85 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ 
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,014.36 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,110.28 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,302.13 میں دستیاب رہی۔

شیئر: