Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدرڈے پر ریت سے خوبصورت مجسمہ تیار

نئی دہلی۔۔۔۔۔ریت سے مجسمہ بنانے والے عالمی شہرت یافتہ سدرسن پٹنائک نے مدرڈے کے موقع پر ساحل پر ریت سے خوبصورت مجسمہ بناکر دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مجسمہ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسکراتاہوا بچہ ماں کے قریب موجود ہے اور پھر ان دونوں کو دل کے شکل کے فریم میں دکھایا گیا ہے۔انہو ں نے یہ مجسمہ اوڈیشہ کے شہر پوری میں اپنے مقبول ساحل پر بنایا۔واضح رہے کہ 9مئی 1914کو اس وقت کے امریکی صدر بڈروویلسن نے سرکاری طور پر ایک فرمان پر دستخط کئے تھے جس میں مئی کے دوسرے اتوار کو مدرڈے قراردیا گیا تھا۔اس کا مقصد ماؤں سے اپنی محبت کا اظہار تھا۔

شیئر: