قاہرہ.....سعودی عرب افریقہ میں تیل کا سب سے بڑاٹینک گنی میں تیار کریگا۔ گنی کے وزیر معدنیات جبریل اوبیانگ لیما نے بتایا کہ سعودی عرب نے ہمارے یہاں تیل ذخیرہ کرنے والا ٹینک تیار کرنے کاوعدہ کیا ہے۔ یہ براعظم افریقہ میں تیسرا بڑا ہوگا۔ اسکی بدولت پورے افریقہ میں تیل ذخائر کے حوالے سے ہمارے ملک کی پوزیشن بہت بڑھ جائیگی۔