Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے چاند کی اولین تصویر جاری

’رمضان کے چاند کی تصویر ابوظبی سے آج بدھ کو لی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے رمضان المبارک کے چاند کی اولین تصویر جاری کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رمضان کے چاند کی تصویر ابوظبی سے آج بدھ کو لی گئی ہے۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’جدید آلات کی مدد سے رمضان کا چاند ابوظبی کے آسمان پر صبح 8 بجکر 15 منٹ پر دیکھا گیا ہے‘۔
’یہ تصویر بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے تحت کام کرنے والے الختم رصد گاہ میں لی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ کل بدھ کو سعودی عرب سمیت خلیجی اور بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔
اس بنا پر بیشتر اسلامی ملکوں میں جمعرات یکم رمضان ہوگا جبکہ مطالع کے اختلاف کے باعث بعض دیگر ملکوں میں جمعہ کو روزہ رکھا جائے گا۔

شیئر: