Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا ضرورت مند خاندانوں کیلئے عطیہ 

شاہ سلمان کی جانب سے100 ملین جبکہ ولی عہد نے50 ملین ریال دیئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی اعلی قیادت کی جانب سے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو مکان فراہم کرنے کی غرض سے فلاحی رہائشی سکیم جاری کردی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے اس مد میں   150 ملین ریال کا گرانقدرعطیہ پیش کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت بھر میں فلاحی رہائشی سکیم چلائی جائے گی۔
شاہ سلمان نے اس مد میں 100 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 50 ملین ریال کا عطیہ پیش کیا ہے۔ 
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے جو گرانقدر عطیہ پیش کیا ہے اس پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہئے۔
قیادت سرکاری اور نجی اداروں کے فلاحی اور انسانیت نواز پروگراموں کی سرپرستی کرتی رہی ہے۔   

شیئر: