Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدر محمود عباس دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی۔۔۔فلسطینی صدر محمود عباس 4روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ فلسطینی صدر کا ہندوستانی حکام نے استقبال کیا۔محمود عباس دورے کے دوران صدر پرنب مکھرجی ، وزیر اعظم مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور دیگر حکام سے باہمی امور ، علاقائی اور عالمی صورتحال اور مشرق وسطیٰ امن عمل پر تبادلہ خیال کرینگے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹرپر بیان میں صدر محمود عباس کے دورے کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی ، فلسطینی کاز کی سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں مدد بھی جاری رکھیں گے۔ محمود عباس کے دورے سے باہمی تعلقات ، مشرق وسطیٰ امن عمل اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ فلسطینی صدرکے دورے میں باہمی تعاون اور مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہے۔

شیئر: