Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں گداگروں اور خوانچہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

خوانچہ فروشوں کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں المجاہدین ٹاسک فورس کی جانب سے گداگروں اورخوانچہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
رمضان کے دوران گداگروں اور سڑکوں کے کنارے خوانچہ فروشوں کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق المجاہدین فورس کے کرنل عبداللہ الطریقی کا کہنا ہے کہ ’فورس کی ٹیمیں مسجد الحرام کے اطراف میں زائرین کی آمد ورفت کو رواں رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام رہی ہیں‘۔ 
’ٹاسک فورس کا مقصد گداگری میں ملوث افراد کوگرفتار کرکے انہیں محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کرناہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘خوانچہ فروشوں کی وجہ سے زائرین کی آمد رفت متاثرہوتی ہے۔ شاہراہوں کو خوانچہ فروشوں سے خالی کرانے کے لیے بھی ٹاسک فورس کے یونٹس متعلقہ اداروں کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: