Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری تو چھوٹی موٹی پارٹی ہے، نتیش

پٹنہ ۔۔۔۔بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ میں 2019کے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں۔میری تو’’چھوٹی موٹی ‘‘سیاسی جماعت ہے اور اسے بھی ہدف بنایا جارہا ہے۔ مجھے بہار میں اتحادی حکومت کی قیادت کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اور میں حکومت چلا رہا ہوں ۔ انہوں نے یہ بات میڈیا کو پریس بریفنگ میں کہی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی مجھ میں صلاحیت نہیں ۔کچھ لوگوں نے جنتا دل (یو) کے سابق صدر شرد یادو سے چارج سنبھالنے کے بعد ہی میرے بارے میں پیشگوئی کرنا شروع کردی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شرد جی تو جنتا دل کے مسلسل 3مرتبہ صدر رہے تھے۔ پارٹی آئین کے مطابق وہ چوتھی مرتبہ صدر نہیں بن سکتے اسی لئے مجھے صدر بنایا گیا۔نتیش نے سوال کیا کہ کیا اس مطلب یہ ہے کہ میں مرکز میں کوئی عہدہ حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں؟ ۔

شیئر: