Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطرکی تعطیلات میں جوازات کے کون سے دفاتر کھلے رہیں گے

مختلف ریجنزمیں قائم ذیلی دفاترعید الفطرکی تعطیلات میں کام کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عید الفطر کے دوران مملکت کے 13 ریجنوں اور ان کی اہم کمشنریوں میں اپنے دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ  ریاض شہر کے الرمال محلے میں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر ہفتے کے تمام دن کھلا رہے گا۔ اوقات کار رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔ الخرج کمشنری کے روشن مال میں دفتر اتوار سے جمعرات تک رات 9 سے ایک بجے تک رمضان کے آخری دن تک کھلا رہے گا۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جدہ میں ’الصیرفی مال‘ اور ’التحلیہ مال‘ کے دفاتر اتوار سے جمعرات تک رات 10بجے سے ایک بجے تک رمضان کے آخری دن تک کھلے رہیں گے۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت کے دیگر ریجنوں اور کمشنریوں میں ہمارے دفاتر رمضان المبارک کے دوران اتوار سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور عید ایام میں اتوار سے جمعرات تک صبح 8 سے سہ پہر ڈھائی بجے  تک کھلے رہیں گے۔ 

شیئر: