اسلام آباد پولیس نے طیبہ گُل انکوائری کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ عمران خان، اعظم خان اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے استعفیٰ کیوں مانگا جا رہا ہے؟Node ID: 683991
-
طیبہ گل سکینڈل، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہNode ID: 685391
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انکوائری کمیٹی کے افسر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، انکوائری افسران تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا۔‘
ترجمان کے مطابق احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار صاحب نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔‘
طیبہ گل نامی خاتون کا نام 2019 میں اُس وقت سامنے آیا تھا جب سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
طیبہ گل کیس انکوائری ۔
عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری۔
دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم۔
انکوائری افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2023