دنیا میں کئی ایسے افرادموجود ہیں ، جن کے سامنے والے دانتوں کے درمیان فاصلہ موجود ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگوں کو اپنے ان دانتوں کے درمیان فاصلہ پسند نہیں ہوتا۔ لیکن کچھ افراد کو دانتوں کے درمیان فاصلہ پسند بھی ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ دانتوں کے درمیان موجود یہ گیپ خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔جن افراد کے دانتوں میں فاصلہ ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں خوش نصیب ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر افراد اس گیپ سے انتے نالا ہوتے ہیں کہ مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کروا کےاس گیپ کو ختم کردیتے ہیں۔ان افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ اس گیپ کے باعث وہ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے اور یہ فاصلہ ان کی خوبصورتی میں خلل ڈالتا ہے۔