Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر عسیر نے 14 سال سے جاری قبائلی جھگڑے ختم کرا دیے

تمام فریقوں کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا۔  (فوٹو: اخبار 24)
گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے 14 سال سے آل شبوہ والقیر قبائل اور الوادیین تحصیل خاندانوں آل فوۃ اور آل سبعان اور آل خنفور خاندان کے درمیان جھگڑے ختم کرا دیے۔
اخبار 24 کے مطابق گورنر عسیر نے متعلقہ فریقوں کے درمیان قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کی قانونی کارروائی بھی کی۔ تمام فریقوں کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا۔ تمام فریقوں سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات اور خواتین کو گورنر ہاؤس میں سنا گیا۔ ان کے مطالبات اور ان کی ضروریات کے حوالے سے دریافت کیا گیا اورآخر میں تمام تنازعات طے کرا دیے گئے۔

تمام فریقوں کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)

گورنرعسیر نے  تمام فریقوں کے  صلح اور امن کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی فورس اور فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والے شہریوں اور ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والی منفرد شخصیات کی عزت افزائی بھی کی۔
گورنر عسیر نے ذہنی مرض میں مبتلا مقامی خاتون کو نیشنل آئی ڈی  بھی دلا دی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب 13 ریجنوں پر مشتمل ہے ان میں سے ہر ایک کو منطقہ کہا جاتا ہے اس کی حیثیت برصغیر میں صوبے جیسی ہوتی ہے۔ ہر صوبے کا گورنر اپنے علاقے میں قبائلی اور علاقائی بنیادوں پر ہونے والے جھگڑے ختم کرانے کے لیے باقاعدہ تنظیمیں قائم کیے ہوئے ہے۔ ان تنظیموں کی سرپرستی کی جاتی ہے تاکہ باہمی تنازعات اور اختلافات آپسی پیار و محبت کے ساتھ طے کر لیے جائیں اور اس چکر میں عدالتوں کا وقت نہ برباد کیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: