Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 16293 افراد گرفتار

6 ہزار سے زیادہ کو بے دخل کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اقامہ و روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے  16293 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
اخبار چوبیس، سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  8.7 ہزار سے زیادہ اقامہ قوانین، 5.5 ہزار سے زیادہ سرحدی امن قوانین اور 2 ہزار سے زیادہ روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے حراست میں لیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 1.8 ہزار سے زیادہ افراد گرفتار کیے گئے ان میں سے  30 فیصد کا تعلق یمن سے ہے۔ 67 فیصد کا ایتھوپیا اور  3 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے۔ علاوہ ازیں  26 ایسے افراد بھی حراست میں لیے گئے  جو غیر قانونی طریقے سے مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ اقامہ و روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ، رہائش اور روزگار کی سہولیات دینے میں ملوث 26 سعودی شہری گرفتار کیے گئے۔ 18 ہزار سے زیادہ تارکین وطن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ بارہ ہزار سے زیادہ تارکین وطن کی فائلیں ان کے سفارتی مشنوں کو بھیج دی گئی ہیں جو اپنے شہریوں کی سفری دستاویز جاری کریں گی۔ 2.6 ہزار تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے بکنگ کرائی جارہی ہے چھ ہزار سے زیادہ کو بے دخل کردیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: