Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے بھی مل جل کر کام کی افادیت سمجھتے ہیں

لندن ..... بچوں کی نفسیات کے حوالے سے یہاںجاری ہونے والی رپور ٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب بچے زیادہ سمجھدار ہوگئے ہیںاور 2، 3سال کے بچے مل جل کر کام کرنے کی افادیت کو سمجھتے ہیں اور اگر کوئی بچہ ان کے درمیان پھوٹ یا انتشار کی کوشش کرتا ہے تو وہ بچہ دوسرے تمام بچوں کی نظر میں ناپسندیدہ ہوجاتا ہے۔ نئی رپورٹ سے سائنسدان اس لئے بھی حیران ہیں کہ وہ پہلے اس بات کا کوئی ثبوت حاصل نہیں کرسکے تھے کہ ننھے بچوں میں اجتماعیت کا شعور اس حد تک بھی ہوسکتا ہے۔ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سب بچے مل جل کر کھیل کود کرنا چاہتے ہیں مگر ایسے بچے بھی ہوتے ہیں جو یہ پسند نہیں کرتے اور وہ گڑبڑ کرتے رہتے ہیں مگر اپنی ا س حرکت سے دوسرے بچوں کی نظر میں وہ بدمعاش اور ناپسندیدہ بن کر رہ جاتے ہیں۔ یہ رپورٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اساتذہ اور والدین انکی اس رپورٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچو ںکی تربیت کو یقینی بناسکتے ہیں۔

شیئر: