Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالوفیملی بدعنوانی ، انکم ٹیکس کے چھاپے

نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ بہار لالوپرساد ایک بار پھر انکم ٹیکس کی نظروں میں آچکے ہیں اورلالو کے خاندان کی پراپرٹی کے سلسلے میں دہلی، گڑگاؤں اور دیگر علاقوں میں 20سے زیادہ مکانات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔اس سے پہلے12فراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں ویویک ناتھ پال شامل ہیں جولالو کی بیٹی میشا بھارتی اور ان کے شوہر کو متنازعہ زمین کی فروخت میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔لالو کے ایک بیٹے کی مبینہ بیعہ نامی جائداد پر بھی چھاپہ مارا گیا۔بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی کے پاس دستاویزات اور ثبوت ہوں تو وہ تحقیقات کرسکتی ہے۔

شیئر: