حج مقامات: وزارت صحت میں عارضی ملازمتوں کے لیے اندراج
اتوار 30 اپریل 2023 20:45
اندراج کی کارروائی محدود مدت کے لیے ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے عارضی صحت عملے کی حیثیت سے منی، مزدلفہ، عرفات ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کام کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت حج افرادی قوت کمیٹی نےکہا ہے کہ جو لوگ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور منی، مزدلفہ و عرفات کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں حج کے دوران صحت خدمات پیش کرنا چاہتے ہوں وہ پہلی فرصت میں درخواستیں دے کر اندراج کرالیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اندراج کی کارروائی محدود مدت کے لیے ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن گیٹ کے ذریعے آن لائن اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ صحت کے جن شعبوں کے لیے عارضی عملہ درکار ہے ان کی نشاندہی کردی گئی ہے لہذا امیدوار حضرات درخواست دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں