دی ہیگ...عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادو کیس میں ہندوستانی درخواست پر فیصلہ جمعرات کوفیصلہ سنائے گی۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم خود فیصلہ پڑھ کر سنائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو سزائے موت دینے کے خلاف ہندنے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا ۔ عوامی سماعت 15 مئی کو ہوئی تھی ۔ پاکستان نے ہندوستانی جاسوس کلی سزائے موت کے خلاف ہندوستانی اپیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ ہنگامی نوعیت کا نہیں۔ ویانا کنونشن کے تحت مقدمہ عالمی عدالت میں نہیں چلایا جا سکتا ۔عالمی عدالت کومقدمہ سننے کا اختیار نہیں۔ ہندوستانی وکیل دیپک متل نے عدالت سے کہا کہ کلبھوشن یادو بے قصور ہندوستانی شہری ہے جو من گھڑت الزامات میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں قید ہے۔ ویانا کنونشن کے تحت ان کے حقوق نہیں د ئیے جا رہے۔ ہند نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی استدعا کی تھی۔