Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مٹی کا عالمی دن‘ مدینہ میں زرعی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور

زرعی تاریخ، مٹی کی طرح طرح کی اقسام کی وجہ سے درخشاں ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
دنیا بھر کے ساتھ مدینہ شہر نے بھی پانچ دسمبر کو ’مٹی کا عالمی دن‘ منایا تاکہ غذائی تحفظ اور ایکو سسٹم کے لیے مٹی کو محفوظ بنانے کی اہمیت اجاگر ہو سکے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ دن مدینے میں اس لیے بھی زیادہ  اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس شہر کی زرعی تاریخ، مٹی کی طرح طرح کی اقسام کی وجہ سے بہت درخشاں ہے۔
یہاں عام مٹی، ریتیلی مٹی اور آتش فشاں پہاڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مٹی پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک طویل عرصے سے مدینے میں کھجوروں کی پیداوار کی اپنی ایک تاریخ ہے۔
خطے میں پائی جانے والی مٹی کو اب چیلنجز درپیش ہیں، خاص طور پر موسمی تبدیلیوں اور غیر متوازن آب پاشی کی وجہ سے مٹی میں پائے جانے والے نمکیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حکام مٹی کو محفوظ بنانے کے مختلف پروگراموں کی مدد سے جن میں آب پاشی کے طریقوں کو بہتر بنانا اور پائیدار زرعی طریقِ عمل کو اختیار کرنا شامل ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کی کوششیں کر رہے۔

یہاں آتش فشاں پہاڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مٹی پائی جاتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

پانی کی آلودگی ختم کرنے میں مٹی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ قدرتی فلٹر کا کام دیتی ہے۔
موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی، موسمِ بہار کے لیے زمین میں مٹی کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے کیونکہ یہ زمانہ مٹی کی تیاری کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت مدینے میں ایسے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے جن سے وسائل میں بہتری، کسانوں میں آگاہی میں اضافہ اور زمین کے بنجر پن کو روکنا شامل ہے۔
کسان کیماوی اجزا سے پاک کھاد کے استعمال اور زراعت کے بعد بچے ہوئے بے مصرف مواد کو ری سائیکل کر کے ان اقدامات میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

مٹی کا عالمی دن حکومت اور اس کے مختلف اداروں کے علاوہ کاشتکاروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
اس تعاون سے مٹی کی پائیداری، زرعی ورثے کے تحفظ اور ’سعودی وژن 2030 ‘ کے پائیدار ترقی کے مقاصد میں مدد مل سکتی ہے۔
فوڈ اینڈ اگریکلچر اورگنائزیشن‘ کی طرف سے سنہ 2013 میں منظوری کے بعد سے مٹی کے عالمی دن کا مقصد، صحت مند ایکو سسٹمز اور انسانی فلاح کے میں مٹی کے انہتائی اہم کردار کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔

 

شیئر: