Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے ماسکو جانے والا سعودی سائیکلسٹ  

فہد الیحیٰی نے 5145 کلومیٹر کا سفر سائیکل کے ذریعے کیا (فوٹو سعودی چینل)
سعودی سیاح فہد الیحیٰی نے مملکت سے ماسکو تک کا سفر سائیکل پر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔  
سعودی چینل کے معروف پروگرام ’صباح السعودیہ‘ (صبح سعودی عرب) کو انٹرویو دیتے ہوئے الیحیٰی نے مزید بتایا کہ بچپن ہی سے انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کا شوق تھا۔
’خواہش تھی کہ میں کوئی ایسا کام کروں جس پر نام گنیز بک میں شامل ہوجائے۔‘  
سعودی سائیکلسٹ الیحیی نے بتایا کہ انہوں نے سائیکل سے پہلا سفراندرون مملکت کیا۔ جو الدوادمی سے القصیم تک تھا یہ 230 کلو میٹر کا تھا۔  

پہلا سفر الدوادمی سے القصیم کا اور 230 کلو میٹر تھا (فوٹو: سعودی چینل) 

الیحیٰی کا کہنا تھا کہ 1996 سے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سائیکل سے سفر کا پروگرام بنایا تھا۔ کئی بار اپنی یہ خواہش پوری کرنی چاہی مگر کامیابی 2018 میں اس وقت ملی جب ریاض سے ماسکو کا سفر کیا اور روس میں ہونے والے ورلڈ فٹبال کپ میں شرکت کی۔  
الیحیی نے بتایا کہ انہوں نے ریاض سے  ماسکو تک 5145 کلو میٹر کا سفر سائیکل کے ذریعے کیا اس دوران قومی پرچم اپنے ساتھ لیے ہوئے تھا جو ماسکو پہنچنے پر سعودی سفیر کو پیش کیا تھا۔  
ماسکو پہنچنے پر فٹ بال ورلڈ کپ میں شریک سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور یہ ان کے سفر کا بڑا اہم ہدف تھا۔ وہ سعودی سپورٹس آرگنائزیشن کے سفیر کے طور پر مملکت سے روس پہنچے تھے اور یہ سفر 70 دن میں طے کیا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: