Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چیئرمین کی ملاقات

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی ماحولیاتی امور عادل الجبیر سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چیئرمین چابہ کروشی نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین نے خطے کے حالات حاضرہ اور ان کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی کو قابو کرنے  اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سعودی عرب کی کاوشو ں اور انشیٹوز کاجائزہ لیا گیا۔
عادل الجبیر اور عالمی عہدیدار نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انشیٹوز کی اہمیت پر گفت و شنید کی۔ علاوہ ازیں تجدد پذیر توانائی کا ہدف حاصل کرنے اور  آلودگی کو صفر تک لانے والے انشیٹوز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ میں تعینات سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: