Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں غیرملکیوں کے لیے کم از کم میڈیکل انشورنس پیکیج کتنا؟

مختلف کیٹیگری کے میڈیکل انشورنس پیکیج فراہم کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو: امارات الیوم)
ابوظبی کی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ہیلتھ انشورنس نیشنل کمپنی ضمان مقیم غیرملکیوں کو میڈیکل انشورنس پیکیج مناسب قیمت پر فراہم کر رہی ہے۔ اس کی شروعات 600 درہم سے کی گئی ہے۔‘
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ صحت ابوظبی نے کہا کہ ’بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے میڈیکل انشورنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔‘
معاشرے کے تمام افراد کی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگری کے میڈیکل انشورنس پیکیج فراہم کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ ’ابوظبی میں انشورنس کمپنیاں 750 درہم، 600 درہم، ساڑھے بارہ ہزار درہم تک کا پیکیج پیش کر رہی ہیں۔ ہنگامی حالات کے لیے ہیلتھ انشورنس پیکیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی قیمت متعین نہیں ہے۔‘
علاوہ ازیں ضمان کمپنی ہیلتھ انشورنس پیکیج جس کی کم از کم قیمت 600 درہم ہے، وہ بھی فراہم کر رہی ہے۔ 

شیئر: