Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی کریبین سربراہ کانفرنس میں شرکت

کیریبیبن ممالک اور عالمی برادری کی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  جمعے کو گوائٹے مالا میں ہونے والی کریبین آرگنائزیشن کی نویں سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کریبین ممالک اور عالمی برادری کی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی چیلنجوں سے متعلق کثیر فریقی یکجہتی پروگرام کی اہمیت پر بھی غور کیا گیا ہے۔ 
کانفرنس میں عالمی امن و سلامتی کے حصول کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں اور پائیدار ترقی 2030 کے اہداف تک رسائی کے موضوع پر بحث ہوئی تاکہ دنیا بھر کے ممالک اور اقوام ترقی و خوشحالی سے مستفید ہوسکیں۔ 
کریبین آرگنائزیشن کی نویں سربراہ کانفرنس میں شریک سعودی وفد میں کیوبا میں سعودی سفیر فیصل الحربی شامل تھے۔

شیئر: