Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹماٹر پیٹ کے سرطان سے بچا سکتا ہے، نئی تحقیق

لندن ۔۔۔۔۔سائنسدانوں نے اپنی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال پیٹ کے سرطان سے محفوظ رکھ سکتا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر کھایا جائے یعنی نہ اسے چھیلا جائے اور نہ ہی کاٹ کر اندر کے بیج نکالے جائیں۔ نئی تحقیق سے نہ صرف بیماری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ موذی مرض کے خلاف روایتی طریقہ علاج زیادہ کارگر ہوکر سامنے آئیگا۔ واضح ہو کہ ٹماٹر بحیرہ روم کے ممالک کی ایسی سبزی ہے جسے پھلوں میں بھی شمارکیا جاسکتا ہے۔سان مرزانو اور کاربارینو قسم کے ٹماٹر زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں اور سرطان زدہ خلیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں اور انہیں ختم کرکے دم لیتے ہیں۔یہ تحقیق رپورٹ مرکوگلیانو شہر میں واقع طبی تحقیقی مرکز کی سربراہ ڈاکٹر ڈینیلا بارون ہیں۔ جنکا کہناہے کہ نئی تحقیق نہ صرف سرطان کے مریضوں،متاثر ہ افراد اور دوسرے عام لوگوں کے لئے بہت مفید ہوسکتی ہے او راس میں کی جانے والی سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جائے تو خاطر خواہ فوائد برآمد ہوسکتے ہیں۔ادھر ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پیٹ کے بہت سے سرطان کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتے۔

شیئر: