Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جبہ‘ موسم سرما میں الباحہ کا قدیم روایتی لباس اور ثقافتی شناخت

الباحہ میں مردوں اور خواتین کے لیے جبہ کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن کو قدیم روایتوں کا امین مانا جاتا ہے۔ یہاں کے رہنے والے آج بھی اپنی ثقافت سے جڑے ہیں جو ان کی شناخت بن چکی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الباحہ کی ثقافتی روایات اور ورثے میں جبہ شامل ہے جو علاقے کے لوگ موسم سرما میں استعمال کرتے تھے۔
جبہ ایک قدیم روایتی لباس ہے جس کی صنعت میں علاقے کے لوگ غیر معمولی شہرت رکھتے ہیں۔ مردوں اور خواتین کے لیے جبہ کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔

مردوں کا جبہ پورے جسم کو ڈھانکتا ہے جبکہ خواتین کے لیے بنایا جانے والا جبہ آدھے جسم تک ہوتا ہے۔ جبہ کو ڈھیلا ڈھالا رکھا جاتا ہے اس کی آستنین بھی ڈھیلی اور لمبی ہوتی ہیں۔
جبہ کا سامنے والا حصہ کھلا ہوتا ہے جسے بند کرنے کے لیے مخصوص ڈوری دونوں جانب ہوتی ہے جبکہ سامنے اور بازوں کی سجاوٹ کے لیے سنہری اور سرخ رنگ کے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے کارچوبی کا کام کیا جاتا ہے۔

جبہ کے مختلف علاقائی نام ہیں جن میں ’البجاد‘ اور البیدی‘ زیادہ معروف ہیں۔ جبہ کی لمبائی 120 سینٹی میٹر جبکہ اس کی چوڑائی 140 سم اور وزن 10 کلو گرام ہوتا ہے، ایک جبہ 30 دن کی محنت کے بعد تیار ہوتا ہے۔
الباحہ ریجن کے لوگوں کا کہنا ہے ’اب جبہ کی تیاری محدود ہو گئی ہے کیونکہ جدید ملبوسات کی خریداری نسبتا آسان امر ہے اس لیے جبہ اب صرف میوزیم یا اہم تقریبات میں ہی دکھائی دیتا ہے۔‘

 

شیئر: