Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مڈل ایسٹ انٹرنیشنل اِنوینشن فیئر: سعودی انوینٹر نے دو گولڈ میڈل جیت لیے

سعودی انوینٹر دعا نزار خضری نے مڈل ایسٹ میں ہونے والے  16ویں عالمی اِنوینشن فیئر میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ انٹرنیشنل فیئر، آٹھ سے 11 فروری تک کویت میں منعقد ہوا جس میں دعا نزار خضری نے طلائی تمغے حاصل کیے۔
دعا نزار خضری نے ایک ایسا پرزہ یا آلہ ڈیزائن کیا ہے جو مٹیریل کو فلٹر کر سکتا ہے اور استعمال شدہ سیال مواد کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا سکتا ہے۔
یہ ایجاد، سیال مواد کی صفائی اور اُسے دوبارہ قابل استعمال بنانے میں بہتری لانے میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی میں یہ امکان بھی مضمر ہے کہ اسےماحولیاتی تحفظ، صنعتی پروسیسنگ اور پانی کے بچاؤ کے لیے خاص طور پر اُن علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں وسائل کا پائیداری کے ساتھ بندوبست بہت زیادہ ضروری ہے۔

دعا نزار خضری، موھبہ ایلو منائی پروگرام کا حصہ رہی ہیں، اور انھوں نے’ کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینیئنز فاؤنڈیشن فارگفٹِڈنیس اینڈ کِری ایٹیوٹی‘ کی نمائندگی کی ہے۔ دعا نے فاؤنڈینش، فیئر میں تیسری مرتبہ شرکت کی۔
پہلا گولڈ میڈل، فیئر کے منتظمین سے ملا۔ انھیں’انٹرنیشنل فیڈریشن آف اِنوینٹرز ایسوسی ایسی ایشنز‘  کی جانب سے بھی ’آئی ایف آئی اے بیسٹ اِنونشن‘ ایوارڈ سے نوازا گیا جہاں ان کے ایجاد کردہ آلے کو نمائش میں سب سے بہترین قرار دیا گیا۔

’آئی آئی ایف ایم ای‘ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام کویت کے سائنس کلب ہی کے پاس ہے۔ اِس  نمائش کو پورے ریجن میں چیزوں کے ایجاد کے حوالے سے سب سے بڑی خصوصی نمائشوں میں سے ایک کا درجہ حاصل ہے اور یہ ایجاد کنندگان کے لیے اپنے کام کو بین الاقوامی طور پیش کرنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔
طالب علم کے طور پر دعا خضری نے ’نیشنل اولمپیاڈ فار سائنٹیفک کِری ایٹیوِٹی (آئی بی ڈی اے اے) میں سنہ 2013 میں اِسی آلے کی ایجاد میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔

اُس موقع پر مملکت کے ہزاروں دیگر طالب عالم بھی مقابلے میں شریک تھے۔ سنہ 2024 میں انھیں اس ایجاد کے پیٹنٹ حقوق بھی حاصل ہوگئے جس سے اس پرزے کے سائنسی اور تجارتی امکان اور صلاحیت کو مزید تقویت مل گئی۔
دعا خضری نے کیمسٹری کا مطالعہ کر رکھا ہے اور آج کل مٹیریل سائنس اور انجینیئرنگ کے شعبے میں خادمینِ حرمینِ شریفین کے سکالرشپ کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان کی ریسرچ کا مرکز ماحولیاتی پائیداری، جدید مٹیرئلز اور مائع کی صفائی سے متعلق ٹیکنالوجی ہے۔

 

شیئر: