Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجموم گورنریٹ میں ہائیکنگ: مہم جوئی، ماحولیاتی سیاحت اور ورثہ ایک ساتھ

ایونٹ کا مقصد سیاحت اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مکہ ریجن، الجموم گورنریٹ میں صحت عامہ اور پائیدار ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک ہائیکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ایونٹ کا اہتمام سعودی کوہ پیمائی اور ہائیکنگ فیڈریشن، الجموم میونسپلٹی اور مختلف مقامی اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد سیاحت کے ساتھ ساتھ صحت مند طرزِ زندگی کو بھی فروغ دینا ہے۔

اس اقدام سے علاقے کے تاریخی ورثے اور زرعی مقامات کو ایکسپلور کرنے کے کلچر کو فروغ دینے کے ساتھ کمیونٹی سپورٹس کو بھی کامیابی سے جوڑا گیا۔
قدرتی مناظر کو فعال سیاحتی مقامات میں تبدیل کرتے ہوئے، اس ایونٹ نے دیہی سیاحت کے ذریعے مقامی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ہی صحت مند طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی کی۔
ایونٹ کے شرکاء کو الجموم کے تاریخی اور ماحولیاتی ورثے کے بارے میں جاننے کا موقع بھی ملا، اور اس منفرد تجربے نے مہم جوئی، ماحولیاتی سیاحت اور ورثے کو یکجا کر دیا۔

 

شیئر: