زیارت میں سیاحوں کی مدد کے لیے پہلی بار ٹورازم پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹورازم پولیس برف باری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے سمیت ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرے گی۔ 28 اہلکاروں پر مشتمل یونٹ کو خصوصی تربیت اور موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، پولیس اہلکار اہم سیاحتی مقامات پر تعینات ہوں گے۔ زین الدین احمد کی ویڈیو رپورٹ۔۔۔