Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی الجزائری اعلی رابطہ کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط

شہزادہ فیصل بن فرحان سے الجزائری وزیر خارجہ نے جدہ میں ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور الجزائری وزیر خارجہ احمد عطاف نے منگل کو جدہ میں سعودی الجزائری اعلی رابطہ کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سے الجزائری وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ جدہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے مستحکم تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ فریقین کے مفادات زیادہ بہتر شکل میں حاصل کیے جاسکیں۔


 سعودی الجزائری سیاسی مشاورت کمیٹی کے چوتھے سیشن  کا اجلاس بھی ہوا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

دونوں ملکوں کے وزرا نے عالم عرب اور بین الاقوامی حالات ،عالمی امن و سلامتی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے جاری کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا۔
 سعودی الجزائری سیاسی مشاورت کمیٹی کے چوتھے سیشن کے اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے وفد کی قیادت کی۔ کمیٹی کے ارکان  نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کے فروغ اورکثیر فریقی نیز دوطرفہ یکجہتی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے  امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح، الجزائر میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ البصیری اور کمیٹیوں کے اعلی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر فہد الحارثی موجود تھے۔ 

شیئر: