Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کا رابطہ

تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پیر کو اقوام متتحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات اورانہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 کئی علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مشترکہ کوآرڈینیشن کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان کو شمالی مقدونیہ کے ہم منصب بویار عثمانی نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات، انہیں فروغ اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور مشترکہ تشویش کے امور پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوطرفہ تعلقات انہیں فروغ اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ نے سوڈان سے مقدونیہ کے شہریوں کو نکالنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور اس کی ستائش کی۔

شیئر: