Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر الجزائر پہنچ گئے

’دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد أمور پر تبادلہ خیال ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف نے ان کا استقبال کیا ہے۔
الجزائری وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اور ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔
تقریب میں الجزائر میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبد اللہ البصیری کے علاوہ متعدد سعودی اور الجزائری حکام نے شرکت کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد أمور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
 

شیئر: