Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین سے بچھڑنے والا بچہ سماجی نگہداشت مرکز کے حوالے 

بچے کی عمر دو برس سے زیادہ نہیں، وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں حائل شہر کے السلام پارک میں والدین سے بچھڑنے والے بچے کو القصیم ریجن کی الرس کمشنری کے سماجی نگہداشت مرکز کے حوالے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حائل میں فلاحی امور کی انجمن کے سربراہ حامد الوھبی الشمری کا کہنا ہے کہ ’ بچے کی عمر دو برس سے زیادہ نہیں اور وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ بچے کو الرس کمشنری میں سماجی نگہداشت کے مرکزکے حوالے کیا گیا ہے کیونکہ حائل ریجن میں ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے‘۔
فلاحی امور کی انجمن کے سربراہ نے کہا کہ ’حائل کے کئی خاندانوں نے رابطے کرکےجب تک اس کے والدین نہ مل جائیں وہ بچے کی نگہداشت کےلیے تیار ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ان رابطوں سے یہ تسلی ہوتی ہے کہ  معاشرے کا ہر خاندان انسانی بنیادوں پر ہر وقت لبیک کہنے کے لیے تیا رہے‘۔

شیئر: