Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثادق میں 5 سالہ بچہ سیلابی ریلے میں ڈوب گیا

’بچے کی لاش 6 کلو میٹر دور صحرائے رویغب میں ملی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے شمال میں ثادق نامی دیہی محلے میں ایک 5 سالہ بچہ سیلابی ریلے میں ڈوب گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بچے کے باپ اور بھائی کو بچالیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’بچہ اپنے باپ اور بھائی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہا تھا‘۔
’اچانک بارش شروع ہوگئی اور وادی عبور کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنس گئے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بچے کی لاش جائے وقوعہ سے 6 کلو میٹر دور صحرائے رویغب میں ملی ہے‘۔
’بچے کی لاش تلاش کرنے کے لیے مقامی رضاکاروں کی بڑی ٹیم نے تعاون کیا ہے‘۔

شیئر: