Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسواک سے دانت خراب ہونے سے محفوظ

لندن..... برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مسواک منہ میں تازگی کے ساتھ دانتوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ برطانیہ کی یونی نامی کمپنی نے ’را‘ مسواک کے بارے کہا ہے کہا اس کے حوالے سے معروف بعض باتیں بالکل درست ہیں مثلاً یہ معدنیات اور وٹامن سے بھرپور ہوتی ہیں، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ان سے دانت صاف کئے جاسکتے ہے، یہ دانتوں کی اہم معدن برقرار رکھ کر اسے بحال کرتی ہے اور دانتوں میں کیڑے کو روکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق عرب ممالک، پاک و ہند اور افریقی ممالک میں درخت کی شاخوں کو بطور مسواک استعمال کیا جاتا ہے اور اب مسواک کو یورپ میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔کئی افراد نے مسواک کے بارے میں کئے گئے دعووں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹوتھ پیسٹ کے مقابلے میں نہایت سستی اور فائدہ مند ہے۔ 
 

شیئر: