مدینہ منورہ بک فیئر میں سعودی ثقافتی ورثے کی نمائش
مدینہ منورہ بک فیئر میں سعودی ثقافتی ورثے کی نمائش
اتوار 21 مئی 2023 20:29
بک فیئر میں دنیا بھر سے 300 سے زیادہ پبلشرز موجود ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر سعودی بک فیئر)
سعودی عرب کے شہر مدینہ میں دس روزہ دوسرا مدینہ بک فیئر شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوا جس میں دنیا بھر سے 300 سے زیادہ پبلشرز نے حصہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق دس روزہ بک فیئر میں ورکشاپس، لائیو ڈرامے، شاعری، ثقافتی پروگرام اور بچوں کے لیے انٹرایکٹو تقریبات شامل ہیں جو ادبی دنیا میں ایک ونڈو پیش کرتے اورمملکت کی ثقافتی ترقی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
مملکت کے ہیریٹیج کمیشن نے ایک پویلین قائم کیا ہے جو وزیٹرز کو سعودی ورثے اور ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس میں ورثے اور نوادرات کے بارے میں کچھ اہم ترین اشاعتوں کا انتخاب شامل ہے جس میں سعودی عرب کے آثار قدیمہ کا جریدہ ’اطلال‘ بھی شامل ہے۔
اس پویلین میں اسفان اور اس کے تاریخی کنویں پر ایک کتاب، مدینہ میں رومہ کنویں کے بارے میں ایک کتاب، جزیرہ نما عرب میں تاریخی اسلامی سکوں کے بارے میں ایک کتاب اور ورثے کے انتظام اور تحفظ کی تنظیموں کے بارے میں بھی ایک کتاب ہے۔
پویلین میں مملکت میں دریافت ہونے والے نایاب تاریخی نمونوں کی دوبارہ تخلیق کی ایک نمائش بھی رکھی گئی ہے۔
کمیشن کو امید ہے کہ وزیٹرز کو مملکت کے کچھ اہم آثار قدیمہ کے مقامات بشمول الفا کے بارے میں بصیرت ملے گی۔ یہ بچوں کو قدیم چیزوں اور ان کی اہمیت سے متعارف کرانے کے لیے’ دی لٹل ایکسپلورر‘ کے لیے ایک ورکشاپ بھی چلا رہا ہے۔
بک فیئر لٹریچر، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن کے بک فیئر انیشیٹو کا حصہ ہے جس میں مملکت بھر میں فیسٹول کا انعقاد شامل ہے۔