Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، سری لنکن مشترکہ کمیشن کا اجلاس،کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

مشترکہ کمیشن کا آئندہ اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوگا (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی، سری لنکن مشترکہ کمیشن کا اجلاس پیر کو ریاض میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین اور سری لنکا کے وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق مشترکہ کمیٹی کمیشن کے اجلاس میں سری لنکا میں متعین سعودی سفیر خالد القحطانی اور مملکت میں متعین سری لنکا کے سفیر بکیر محی الدین بھی موجود تھے۔  
مشترکہ کمیشن نے عدالت، امن، روزگار، تجارت، صنعت، سرمایہ کاری، توانائی، فنڈنگ، معیشت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، زراعت، تعلیم، صحت، کھیلوں، ثقافت، سیاحت، دینی امور، ابلاغ اور انسانی امور کے شعبوں سے متعلق 65 دفعات پر مشتمل ایجنڈے پر مباحثے کے بعد متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ 
سعودی عرب کے نائب وزیر افرادی قوت نے تکنیکی اجلاس کے دوران فریقین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ’ مشترکہ کمیشن کا آئندہ اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوگا‘۔
سری لنکا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے’ اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فریقین کمیشن کے پہلے سیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایک دوسرے سے تعاون کریں گے‘۔
فریقین نے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے اور کہا کہ اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو یقینی بنانے والی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

شیئر: