Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، عراقی مشترکہ سرمایہ کار کمپنی کا قیام

تین ارب ڈالر کے سرمایہ سے مشترکہ سرمایہ کارکمپنی قائم کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
سعوی وزیربرائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے 3 ارب ڈالر کے سرمایے سے سعودی ، عراقی سرمایہ کارکمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ وہ جمعرات کو سعودی ، عراقی رابطہ کونسل کے تحت دنوں ملکوں کے اکنامک فورم میں بات کررہے تھے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الفالح نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی ترقیاتی فنڈ کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی فنڈ کی رقم دنوں ملکو ں کے درمیان درآمدات اوربرآمدات کی فنڈنگ اورترقیاتی منصوبوں پرخرچ کی جائے گی۔
الفالح نے مزید کہ ایک ارب ڈالر عراق میں تعمیر نوکے منصوبوں اور500 ملین ڈالرعراق کے ساتھ تجارتی لین دین میں اضافہ پرخرچ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب سعودی وزیرتجارت ماجد القصبی نے رابطہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے موقع پرکہا کہ 2022 میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ دنوں ملکوں میں بجلی اورلاجسٹک خدمات میں تعاون کے بڑے مواقع ہیں۔

شیئر: