Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کولمبیا میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے پر عزم

متعدد شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے کولمبیا کے نائب وزیر تجارت، صنعت وسیاحت لوئس فلپ سے جمعے کو بگوٹا میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے کولمبیا کے نائب وزیر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے کولمبیا کے متعدد عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں ان میں نائب وزیرخارجہ الزبتھ ٹیلر شامل ہیں۔

عادل الجبیر نے کولمبیا کے عہدیداروں کو  سعودی عرب کے انیشیٹوز سے آگاہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر فریقین نے سعودی عرب اور کولمبیا کے درمیان تعاون اور متعدد شعبوں خصوصا توانائی اور موسمیاتی امور کے حوالے سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
عادل الجبیر نے کولمبیا کے عہدیداروں کو سعودی وژن 2030 کے تناظر میں سعودی عرب کے متعدد انیشیٹوزخصوصا گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انیشیٹو سے آگاہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق عادل الجبیر نے کولمبیا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ’سعودی عرب کولمبیا میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے پر عزم ہے‘۔

شیئر: