Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنیوالا پھل.... کیوی

تائپی.... تائیوان کی میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین کا کہناہے کہ کیوی کا پھل گہری پرسکون نیند کیساتھ جسم میں خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس حوالے سے 24 افراد کا سروے کیا گیا جنہیں سونے میں مشکلات کا سامنا تھا اور نیند سے ایک گھنٹے قبل کیوی کھانے کو دیا گیا تو پھل کھانے والے افراد 13 فیصد زیادہ سوئے اور بستر پر جانے کے بعد نیند نہ آنے کے وقت کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوی میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے اگر دمے کے مریض کیوی کھائیں تو یہ ان کےلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
 
 

شیئر: