Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز یمن میں سرکاری سکولوں کی تعمیر نو کرے گا 

مرکز کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کرے ضروریات کا جائزہ لیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن کی لحج کمشنری کے العند علاقے میں چار سرکاری سکولوں کی تعمیر نو اور توسیع کا منصوبہ مکمل کرے گی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کرکے  سکولوں کی تعمیر نو اور توسیع کے حوالے سے ضروریات کا جائزہ لیا ہے۔ 
ٹیم کے ہمراہ لحج کمشنری میں وزارت تعلیم و تربیت کے ادارے کے ڈائریکٹر فہمی بجاش بھی تھے۔ 
فہمی بجاش نے اس موقع پر کہا کہ شاہ سلمان مرکزکے نئے منصوبے سے علاقے میں مناسب تعلیمی ماحول بحال ہوگا اور کلاس رومز میں طلبہ کی تعداد کم ہوگی۔ 
یاد رہے  کہ سعودی عرب نے 2021 کے  دوران یمن میں انسانی مسائل کے حل کے لیے امداد دی تھی۔
سکولوں کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے تحت  28 نئے کلاس روم  تعمیر ہوں گے۔
پرانے دس سکولوں میں نکاسی آب کا نظام ٹھیک کیا جائے گا۔ 20 سکولوں میں صحت عملے کو معاون تعلیمی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذہنی اور تعلیمی  فروغ کے لیے چالیس ٹرینر مہیا کیے جائیں گے۔
ان سکیموں سے لحج، ابین، الضالع اور تعز کمشنریوں میں  16 ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا۔ 

شیئر: