Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماچل میں تودے گرنے سے 14ہزار زائرین پھنس گئے

دیرہ دون ..... چمولی ضلع میں تودے گرنے کے نتیجے میں ہائی وے بند ہوگئی ہے اور تقریباً14ہزار زائرین وہاں مختلف مقامات پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ہائی وے پر 60میٹر کا حصہ تباہ ہوگیا ہے تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ مختلف مقامات پر ایک ہزار، کہیں 900اور کسی مقام پر 450سے زیادہ زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔ انہیں مقامی ہوٹلوں ، گوردواروں اور گیسٹ ہاﺅس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ 11ہزار سے زائد زائرین بدری ناتھ کے علاقے میں موجود تھے۔ ایس پی کا کہناہے کہ علاقے میں ہوٹلوں، آشرم اور دیگر اداروںمیں کم سے کم ایک لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش ہے اسلئے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ہائی وے کھولنے کی کوششں شروع کردی گئیں اور خیال ہے کہ ہفتے کی رات تک ہی ٹریفک بحال ہوسکے گی۔

شیئر: