Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے نیپالی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

وقوعہ کے بعد قاتل جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کے حکام نے چھری سے وار کرکے مقامی شہری کو ہلاک کرنے والے کو جمعرات کو موت کی سزا دے دی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپالی شہری سانتا بہادرپون نے سعودی شہری عودۃ بن عائض بن حمود الشراری کو چھری سے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ 
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے  نیپالی کو تلاش کرکے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ 
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نیپالی کو جان کے  بدلے جان کے اسلامی قانون کے مطابق موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی جبکہ آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا  تھا جس پر جمعرات کو عمل درآمد کردیا گیا۔ 

شیئر: