Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے اینیمی ولیج میں جاپانی گلوکارہ آسکا کی پرفارمنس

موسیقی ایسا فن ہے جو پوری دنیا کو آپس میں جوڑتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
معروف جاپانی گلوکارہ آسکا نے جدہ سیزن کے زون سٹی واک میں قائم اینیمی ولیج میں تین روزہ کنسرٹ سیریز کا اہتمام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق سٹی واک زون میں جاپانی پاپ گلوکارہ نے یکم سے تین جون تک اینیمی ولیج کے سٹیج پر اپنے ہم وطن ڈی جے یماتو کے ساتھ تین شوز کئے۔

جاپانی گلوکارہ کے ساتھ ڈی جے یماتو نے مملکت میں پہلی بار پرفارم کیا۔ فوٹو عرب نیوز

جاپانی گلوکارہ نے بتایا ہے کہ وہ  دسمبر 2022 میں ریاض سیزن میں اپنا ایک شو کرنے کے بعد دوسری بار پرفارم کرنے کے لیے مملکت آئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جدہ کی آب و ہوا جاپان سے ملتی جلتی ہے جو میرے لیے ذاتی طور پر بہت آرام دہ رہی کیونکہ درجہ حرارت ایک جیسا تھا اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی یکساں تھا۔  
جاپانی گلوکارہ نے بتایا کہ شو میں موجود شائقین میری پرفارمنس کے ساتھ بھرپور شرکت کرنے کے لیے شو کے دوران پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور خوشی سے نعرے لگا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ سعودی عرب جاپان سے بہت دور ہے لیکن جب میں سوچتی ہوں کہ یہاں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا تو یہ بات مجھے تقویت دیتی ہے۔

مملکت میں سامعین انتہائی ملنسار، دوستانہ اور خوش مزاج ہیں۔  فوٹو ٹوئٹر

جاپان سے گلوکارہ کے ساتھ آئے ہوئے ڈی جے یماتو پہلی بار مملکت میں پرفارم کیا جب کہ وہ 2018 میں عمان میں وفات پاجانے والے سویڈن کے معروف ڈی جے ایوسی کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
ڈی جے یماتو نے کہا کہ موسیقی ایسا فن ہے جو پوری دنیا کو آپس میں جوڑتا ہے، یہاں آ کر ابتداء میں یہ تاثر ملا کہ سامعین شرمیلے ہیں جب کہ مملکت میں رہنے والے دوستانہ ماحول پسند کرتے ہیں اور انتہائی ملنسار اور خوش مزاج ہیں۔
جاپانی ڈی جے یماتو ایوکس ایشیا نامی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ سعودی عرب پرفارم کرنے آئے ہیں، یہ کمپنی جدہ میں قائم سٹی واک کے اینیمی ولیج میں سٹیج پالیسی کی انچارج ہے۔
 

شیئر: