Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جعلسازی میں ملوث غیر قانونی ایشیائی تارکین گرفتار 

غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیے جانے والے مراکز سیل کردیے(فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت تجارت کی فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں نے  تجارتی جعلسازی میں ملوث غیر قانونی ایشیائی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایشیائی شہری بخور میں لکڑی کا برادہ اور سیب کے سرکے میں استعمال شدہ تیل ملا کر ڈبوں میں بھر رہے تھے۔ 
وزارت تجارت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیے جانے  والے مراکز سیل کردیے۔ گودام کے مالک اور غیر قانونی تارکین کو کارروائی کے لیے طلب کیا۔
وزارت تجارت کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں چار گوداموں پر مشتمل زرعی فارم پر کارروائی کے دوران دو ٹن ملاوٹی بخور ضبط کیا۔  تین ٹن سے زائد خراب چاول، زائد المیعاد سرکے کے 14 ہزار ڈبے بھی برآمد کیے ہیں۔
وزارت تجارت نے متنبہ کیا کہ ’انسداد تجارتی جعلسازی قانون کی خلاف ورزی پر تین برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہے دونوں میں سے کسی ایک پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر بھی سزا کا حصہ ہے‘۔ 

شیئر: