Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی تین کوششیں ناکام 

الحدیثہ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی گئی( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’چھ لاکھ 51 ہزار 909 نشہ آور اور مممنوعہ طبی گولیوں کی سمگلنگ کی تین کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’ضبا بندرگاہ کے راستے ایک ٹرک کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ جس میں93 ہزار750 ممنوعہ طبی گولیوں کی کھیپ موجود تھی‘۔
’جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے تین لاکھ 56 ہزار559 ممنوعہ طبی گولیاں مختلف اشیا میں چھپا کرسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ الحدیثہ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دولاکھ ایک ہزار 600 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں‘۔
اتھارٹی نے بتایا کہ ’محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے ممنوعہ گولیاں وصول کرنے والے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی‘۔ 

شیئر: