یمن سے عازمین حج کا پہلا قافلہ زمینی راستے سے سعودی عرب پہنچ گیا
چیک پوسٹ پرعازمین کی خدمت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
یمن سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جنوبی علاقے کی چیک پوسٹ ’الودیعہ ‘ کے ذریعے مملکت پہنچ گیا۔ عازمین کے قافلے کا رنیہ کمشنری میں پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق طائف ریجن کے ادارہ صحت کے ترجمان ولید الثقفی نے بتایا کہ’ عازمین حج کی دیکھ بھال کے لیے ادارہ صحت کی ٹیمیں بھی سرحدی چوکی کے قریب موجود ہیں‘۔
یمن سے آنے والے پہلے قافلے میں 900 عازمین حج شامل تھے جن میں سے 86 کومختلف نوعیت کی طبی خدمات فوری طورپرفراہم کی گئی ہیں۔
چیک پوسٹ پرعازمین کی خدمت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
رنیہ کمشنری کے جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹرراجح السبیعی نے بتایا کہ ’عازمین کو طبی امورسے آگاہی کےلیے طبی ہدایات پرمبنی آگاہی پیغامات بھی ارسال کیے جارہے ہیں‘۔
عازمین کو دوران قیام حج اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم طبی معلومات مہیا کی جاتی ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پرعازمین کو طبی سہولتیں بھی فوری طورپرفراہم کی جاتی ہیں۔
عازمین حج کی خدمت کے لیے ریجنل ادارہ صحت کے مختلف اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہنگامی نوعیت کے لیے ایمبولینسز اوررضاکار بھی تعینات ہیں۔