Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی دعوت پر ایک ہزار فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے

شاہ سلمان کی میزبانی میں حج پروگرام ہرسال جاری کیاجاتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو ایک بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اقدام ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔‘ 
’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کے نگران اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فسلطینی شہدا کے لواحقین کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔ 

شیئر: